میرا بیٹا ہمیشہ اے ٹی آر کی خرابی کی نشاندہی کیا کرتا تھا جب بہن نے کیپٹن جنجوعہ کو ویڈیو بنا کر لانے کا کہا تو اس نےکیا جواب دیا تھا ؟حویلیاں طیارہ حادثہ میں شہید کیپٹن کی والدہ کا انکشاف

1  دسمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پی آئی اے کے کیپٹن کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے ہمیشہ اے ٹی آر کی خرابی کی نشاندہی کیا کرتے تھے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر جہاز کے

شہید کیپٹن احمد منصور جنجوعہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے ہمیشہ کہا کرتے تھے اے ٹی آر طیارے خراب ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بہن نے ویڈیو بناکر لانے کا کہا تو کیپٹن جنجوعہ نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ ایسی ویڈیو اگر وائرل ہوگئی تو ان کی نوکری چلی جائے گی۔ کپٹن جنجوعہ کی والدہ نے کہا کہ وہ 4 سال سے انصاف کی منتظر ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے حویلیاں میں سن 2016 میں ہونے والے حادثے کی ذمہ داری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اور موجودہ اے ٹی آر طیاروں کی مینٹیننس کے حوالے سے پی آئی سے تفصیلی جواب مانگ لیے ہیں۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…