جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون مرنیوالوں میں مرد زیادہ ہیں یا عورتیں؟تشویشناک صورتحال

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی) این سی اوسی کو بتایاگیا ہے کہ ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این سی اوسی کے مطابق اجلاس کو ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق آزادکشمیر میں 6 دسمبر تک مکمل لاک ڈائون ہے،ملک بھر میں 5 ہزار 82 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ہے،پنجاب میں 1 ہزار 459 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون ہے۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 206،خیبرپختونخوا میں 82،اسلام آباد میں 3205 اور گلگت بلتستان میں 30 مقامات پراسمارٹ لاک ڈاوئون کر دیا گیا ،این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد ہوگئی،میرپور میں سب سے زیادہ 27.75 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔این سی اوسی کے مطابق مظفر آباد میں 23.44 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،این سی اوسی کے مطابق مجموعی طور پرآزادکشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.84 اورسندھ میں 14.04 فیصد ہے،بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح

11.95 اور اسلام آباد میں 6.62.30 فیصد ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.57 اور گلگت بلتستان میں 3.43 فیصد ہے۔ این سی اوسی کے مطابق لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.19،راولپنڈی 4.83 اور فیصل آباد میں 3.14 فیصد ہے،کراچی میں

مثبت کیسز کی شرح 17.95 اور حیدر آباد میں 18.21 فیصد ہوگئی،پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 18.09،سوات 5.81،ایبٹ آباد میں 6.22 فیصد ہے،کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح9.09 فیصد تک جا پہنچی،اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.62 فیصد ہے۔

میرپور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 27.75 اور مظفرآباد میں 23.44 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.68 فیصد تک پہنچ گئی،ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اس وقت کورونا کے 2 ہزار 46 مریض

تشویشناک حالت میں ہیں،پنجاب میں 467،سندھ 675،خیبرپختونخوا 356 اور بلوچستان میں 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 323،آزادکشمیر میں 23 اور گلگت بلتستان میں 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک بھر میں کورونا کے

278 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،لاہورمیں 61،ملتان 41،راولپنڈی 26 اور فیصل آباد میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق کراچی میں 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،پشاور میں 35 اور ایبٹ آباد میں 2 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرہیں۔

کوئٹہ میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،اسلام آباد میں کورونا کے 46 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،میرپور میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔این سی اوسی کے مطابق مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔دریں اثنا پاکستان

میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار سے تجاوزکرگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے شرح اموات 2.02فیصد جبکہ عالمی سطح پر2.33فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 71 فیصد مرد ہیں۔جاں بحق افراد میں سے 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔91فیصد افراد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا جن میں سے58 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…