اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پی پی رہنماچوہدری منظور حسین نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری نااہل ہوئے تو آصفہ بھٹو ان کی جگہ الیکشن لڑیں گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کو گزشتہ روز لانچ نہیں کیا گیا وہ پہلے سے ہی سیاست میں ہیں۔
چوہدری منظور حسین نے کہا کہ آصفہ نے مختصرتقریر کی کیوںکہ بلاول نے ویڈیو تقریر کرنی تھی جو کہ تکنیکی مسائل کے سبب نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سیاست میں لیکن آگے آنے میں انہیں وقت لگے گا۔دوسر ی جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری کرتے ہی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ان کے معترف ہو گئے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹوکی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’سیاسی اختلافات ایک طرف ہیں لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے”سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ملتان میں ہونے والےاپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی۔