جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم ہائوس میں شروع ہوگا،اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی،سیاسی اور سلامتی کے امور سمیت

فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا، کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کومہنگائی، گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافے ، نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبے، آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید ، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ،کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں ایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی جبکہ شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا،قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع کی منظوری دے گی ،کابینہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت مقرر کی

منظوری بھی دے گی۔ کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ فریکئیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی ،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دے گی ،کابینہ نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…