عام مریضوں کو مفت علاج کی سہولت کا اعلان

1  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔ ایمرجنسی وارڈز میں صنعتی ورکرز کے ساتھ عام مریضوں کی بھی پوری

دیکھ بھال کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئوٹ ڈور اور ان ڈور میں بھی عام مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز پر قابل عمل سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ قانون میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں لیبر ورکرز کو انصاف صحت کارڈ بھی فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی اور انسپکٹر لیس رجیم اور سیلف اسیسمنٹ سکیم متعارف کرانے کیلئے قابل عمل تجاویز طلب کر لی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں محکمہ لیبر سے حتمی پلان طلب کر لیا ہے۔ دی کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ترمیمی بل کے حوالے سے آرڈیننس کے اجراء کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیبرانسپکٹرز کی آئندہ تعیناتیاں پرفارمنس کی بنیاد پر ہوں گی۔ آجر اور اجیر کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لیبر، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…