جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

جلسے میں میری ماں کے دکھ کا ذکر نہ کرنا کیونکہ میرے لیے عوام کے دکھوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ، جب جلسے میں آنےلگی تو نواز شریف نے مجھے کس چیز سے منع کیا تھا ؟ مریم نواز نے بتا دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا وائرس عمران خان ہے ، حکومت کا خاتمہ کرکے تمام وائرس کا خاتمہ کرینگے ، جب گھر پر مشکل آئے تو عوام باہر نکلتی ہے ،22کروڑ عوام مشکل میں ہیں ، آصفہ بھٹو ک وخوش آمدید کہتی ہوں ، نواز شریف پر مشکل وقت پر شہباز شریف اور نواز شریف کی ماں رب العزت کو پیاری ہوگئی ہیں ، نوازشریف نے کہا کہ میں اپنے گھر میں چھو کر جارہا ہوں، عوام کے دکھوں سے بڑے شریف فیملی کے دکھ نہیں ہیں ،

ملتان کے شیر ہر گھر سے باہر نکلے ہیں ، نواز شریف نے کہا تھا کہ ملتان میں جا کر اپنے دکھوں کا اظہار مت کرنا ، ہم عوام کے دکھوں کا مدوا نئے الیکشن سے کرینگے ، عوام پر غربت مہنگائی ، بے روزگاری کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں بجلی گیس چینی آٹا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ، رب العزت کی قسم کھاتی ہوں عوام کا ساتھ دونگی ، ملتان کے لوگ غیرت والے ہیں ہمیشں دشمن بھی کم ظرف ملا ہے ۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان والوں کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں، میں آپ بہادری کی قائل ہوگئی ہوں۔ہمارے نہتے کارکنوں اور عوام پر ظلم کیا جارہا ہے، تو میں نے کہا کہ جلسہ ہو یا نہ ہو، میں ملتان ضرور جاں گی۔ جب میں ملتان پہنچی ابھی ملتان داخل نہیں ہوئی تھی کہ گلی گلی ہر محلے میں جلسے ہورہے ہیں۔ملتان والو! شاباش تم نے آج عمران خان کو مارمار کربھگا دیا۔ میں پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کا خیرمقدم کرتی ہوں، جب گھر پر مشکل آئے تو بیٹیاں مائیں اور بہنیں نکلتی ہیں، جب پاکستان کی 22کروڑ عوام پر مشکل آئے تو پھر پاکستان کی

یہ بیٹیاں عوام کیلئے نکلتی ہیں۔ آپ سب جانتے ہو،نوازشریف پر آج پھر مشکل وقت ہے، شریف فیملی پر ایک اور قیامت ٹوٹی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی ماں اللہ کو پیاری ہوگئی۔لیکن نوازشریف نے ٹیلی فون پر کہا کہ اپنے دکھوں کو گھر پر چھوڑ کرجانا، ہمارا دکھ چھوٹا، عوام کے دکھ بڑے ہیں۔نوازشریف نے مجھے کہا کہ ملتان کے عوام کے پاس جاکر اپنے دکھوں کا ذکر مت کرنا،

کیونکہ تکلیف میں ہم ہیں اس سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔ عوام پر روز دکھوں اور غموں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں، ہم جانتے ہیں، کاروبار کو تالا لگ گیا، روٹی 30کی ، چولہے ٹھنڈے ہونے اور ادویات ، بجلی گیس کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوجانے کا غم ہے۔دوباتیں کروں گی ،اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں،ان کا میرے غموں سے کوئی تعلق نہیں، کہتے ہیں دشمن بھی ظرف والا ہونا چاہیے، لیکن ہمیں دشمن بھی

کم ظرف ملا، میری دادی کا انتقال ہوا تو میں پشاور جلسے میں تھی، لیکن مجھے اڑھائی گھنٹے گزر گئے، مجھے جان بوجھ کر اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ ان کو پتا تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہے، میرے بھائی اور میرے بچے مجھے پاگلوں کی طرح فون کرتے رہے، جب میری ماں بسترمرگ پر تھیں، تو یہ پی ٹی آئی والے آئی سی یو کا دروازہ توڑ کر گھس گئے اور تصاویر بنائیں۔ایک وزیر نے کہا کہ

انہوں نے اپنی ماں کی میت کو پارسل کردیا ہے۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ نوازشریف جیسا بیٹا پورے پاکستان سے ڈھونڈ کرلاکر دکھا، آخری وقت تھا تو میری دادی ان کی گود میں تھی، وہ دعائیں دیتی جان دے دی، لیکن وہ کانٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے کہ وہ ماں کے پاس نہ پہنچ سکا؟ذوالفقار بھٹو پھانسی چڑھایا گیا تو ان کے خاندان کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، اسی طرح بلوچستان میں

اکبر بگٹی کو مارا جاتا ہے اس کے خاندان کو بھی جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی، محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے اور ان کے قاتلوں کو ملک سے باہر فرار کروادیا جاتا ہے۔میں گواہ ہوں جب جلاوطنی میں میرے دادا کا نتقال ہوا، میرے والد کو جنازہ پڑھنے اور لحد میں اتارنے کی اجازت نہیں دی گئی۔یہ ذاتی دکھوں کی بات نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ ہمیشہ منتخب نمائندوں سے کیوں کیا جاتا ہے۔کیا مشرف کو کوئی ایک دن بھی جیل میں رکھ سکا ہے؟اس جیل ہی نہیں ہوئی بلکہ راتوں رات لندن پہنچا دیا گیا۔ کسی عدالت میں جرات نہیں کہ مشرف کو کھینچ کر پاکستان واپس لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…