پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کشمیر کا سودا کر چکی، اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن نے سنچری کرلی ہے، نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ

موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، اور مہنگائی بروزگاری اور بد امنی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، حکمرانوں کی بدنتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ہے، اور عوام خواروزار ہوگئی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو بے روز گار کرنا ظلم اور جبر کا فیصلہ ہے، عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، ان کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے، حکومت اٹا مافیا چینی مافیا ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، عوام کو اس نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کا سودا کیا اور اب اسرائل کو تسلیم کرنے کے کوشش کررہی ہے، ملک میں صدراتی نظام لانے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن عوام کو صدارتی نظام کسی طور پر قبول نہیں، ہم عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ بھی امریکا کی غلام اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہلکار ہیں۔دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر کے باعث جماعت اسلامی نے 2 ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…