منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نیب کو یہاں سے احکامات آتے ہیں، کس کو اٹھانا ہے اورکس کو چھوڑنا ہے،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ نیب بلیک میلنگ آرگنائزیشن ہے، ملک میں لوگ عزت بچانے کیلئے پلی بارگین کرتے ہیں، جوذرا سی بات کرتاہے اسے نیب کانوٹس آجاتاہے،سینیٹ آف پاکستان دھمکیوں کی زد میں ہے۔ اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے

یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کیساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ہم سینیٹ کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے، انسانی حقوق کمیٹی میں بھی نیب کامعاملہ اٹھایاجائیگا۔ وزیراعظم،آرمی چیف کوخط بھی لکھ چکا ہوں، حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں، حکومت نے یقین دلایا تھا کہ تاجروں کوسہولتیں دیں گے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب نے یقین دلایا تھا کہ تاجروں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے الزام لگایا کہ نیب بلیک میلنگ آرگنائزیشن ہے، سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر نیب کی ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں پر آوازاٹھاؤں گا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ انجینئر منگی صاحب نیب انجینئرنگ کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں، کوئی بھی نیب کیخلاف بولتا ہے تونوٹس آجاتاہے،نیب کی وجہ سے لوگ ملک میں سرمایہ کاری کوتیارنہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے الزام لگایا منگلا کورکی زمین کیساتھ ٹرانزکشن کی، فیملی کی مدد کیلئے منگلاکورکی زمین پرٹرانزکشن کی تھی۔ مدثرآئی او ہے جس کا فون آجاتا ہے کہ یہ نہ بولیں، یہ بھی کہتا ہے بینامی ٹرانزکشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انجینئرمنگی کہتے ہیں ہمیں پنڈی سے احکامات آتے ہیں،سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ کس کو اٹھانا ہے اورچھوڑنا ہے، نیب کویہ احکامات کون دیتا ہے۔ جوذرا سی بات کرتاہے اسے نیب کانوٹس آجاتاہے،سینیٹ آف پاکستان دھمکیوں کی زد میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…