پنجاب پولیس رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی

29  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب پولیس رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ، لیگی کارکنان نے راستہ روک لیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو پنجاب پولیس گرفتار کرنے کیلئے پہنچی تو کارکنان کی بڑی تعداد نے کوشش ناکام بنا دی ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ گھنٹہ گھر

چوک سے روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ انہوں نے گھنٹہ گھر چوک سے روانگی کے وقت یہ اعلان کیا تھا کہ کل کا جلسہ کسی صورت نہیں روکے گا اور ہم لوگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ۔ قبل ازیں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جلسہ قلع کہنہ قاسم باغ پر ہوگا ،تمام قیادت وہاں پرپہنچے گی انشاء اللہ ہر طرف میدان گرم ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک سوال پر کہاکہ ہم نے یہ تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی ، مریم نواز شریف نے جلسہ میں شرکت حکومت کی اجازت سے نہیں کر نی ،وہ ہر قیمت پر ملتان پہنچیں گی اور انشاء اللہ تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں گی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اور پاکستان سے کارکن ، عہدیدار ، ایم پی اے اور ایم این اے اور رہنما ملتان کا رخ کریں گے انہوںنے کہاکہ عمران خان جو تین سالوں سے کہہ رہا ہے انشا ء اللہ اب ہم اسے نہیںچھوڑینگے ۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلز لائر ز فورم کو متحرک کیا ہے ، وہ کارکنوں کے ساتھ ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے ہیں وہ سب ہمارے بچے ہیں میرے سے ملنے کیلئے آنے والے ایک آٹھویں جماعت کے بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، کئی سال جیلوں میں رہا ہوں کبھی ہتھکڑی نہیں لگی انہوںنے تذلیل اور خوف وہراس پھیلانے کیلئے میرے بیٹے کے ساتھ ناروا رویہ رکھا ،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم جلسے میں آئیں گی اور ہم تمام راستے توڑ کر آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…