لاہور(آن لائن) اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی میٹرو بس کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سٹرکو ں پر آ گئے۔ ملازمین نے شاہدرہ سے غازی چوک تک ٹکٹنگ کا عمل بند کر دیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں میٹرو بس سروس معطل ہو نے کے بعد لاہور میں بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی۔ میٹرو بس کے ملازمین 4ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کلمہ چوک میں احتجاج کیلئے اکھٹے ہو گئے جہاں انہوں نے میٹرو بس ٹرانزٹ اتھار ٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ شادہدرہ سے غازی چوک تک ٹکٹنگ کا عمل بھی کر دیا ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ہمیں گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جس سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور ہمارے بچے فاقوں پر مجبور ہو گئے جب تک ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں ہمار ا احتجاج جا ری رہے گا۔ ملازمین کے احتجاج کی خبر سنتے ہی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران مو قع پر پہنچ گئے اور انہوں نے میٹر و بس ملازمین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ ہفتے تک ملازمین کے تما م واجبات ادا کر دیں گے جس پر ملازمین نے ہٹرتال ختم کر دی۔