ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جعلی نیب افسران نے سرکاری حکام کا جینا دوبھر کر دیا، بلیک میل کرنے کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی) سندھ میں نیب کے جعلی افسران نے سرکاری عہدیداروں کا جینا دوبھر کردیا، قومی احتساب بیورو نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفاق میں حکومت

بنانے کے بعد سے ملک بھر میں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے، احتساب میں تیزی آتے ہی لیٹروں نے نیب افسران کا نقاب اوڑھ کر سرکاری عہدیداروں کو لوٹنا شروع کردیا۔قومی احتساب بیورو نے سندھ بھر میں نیب افسران کے نام پر جعلی افسران کا انکشاف کیا ہے، جس سے چھٹکارا پانے کیلیے نیب سکھر نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ کو جعلی ڈی جی نیب سے متعلق خط بھی لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خالد حسین نامی شخص خود کو ڈی جی نیب ظاہر کرکے سندھ کے سرکاری افسران کو واٹس اپ کال کرکے بلیک میل کررہا ہے۔نیب نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ واٹس ایپ کال کے بعد نمبر بند کرکے جعلی اسسٹنٹ ڈیل کی پیشکش کرتا ہے۔نیب حکام نے مراسلے میں بتایا کہ نیب افسران کسی شہری یا سرکاری افسران سے تفتیش کیلئے فون پر بات نہیں کرتے، چیف سیکریٹری سندھ خالد حسین کو بیرون ملک سے لانے کے اقدامات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…