آذربائیجان کے سفیر کی آصف غفور کو ترقی پر دلچسپ انداز میں مبارکباد، ہر طرف دھوم مچ گئی

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی۔آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے

ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر ان کے ساتھ روایتی رقص کررہے ہیں۔علی علی زادہ کی جانب سے شیئرکی گئی ویڈیو پر مشہور سرائیکی گانا بھی لگاہوا ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ساتھ میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…