ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

نئی رویت قائم کی گئی ہے والدہ کی میت گھر میں ہو بیٹے اور پوتے کو جیل میں رکھا جائے،عمران خان لاہور میں کیا دیکھنے آئے تھے؟ن لیگ وزیراعظم کے خلاف ڈٹ گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) ملک میں نئی رویت قائم کی گئی ہے کہ والدہ کی میت گھر میں ہو بیٹے اور پوتے کو جیل میں رکھا جائے اور عدالتوں میں پیشی پر لایاجائے،حکومتی لوگوں کے لئے قانون اور ہے جبکہ اپوزیشن کے لئے قانون اور ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز جمعہ کو پیرول پر رہا ہوں گے،یہ حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا قانونی حق ہے،عمران خان نہ آپ کے خلاف عوامی

ریفرنڈم بند ہوگا نہ تحریک میں کمی آئے گی،آپ کے ہوتے ہوئے معیشت منفی چار سے نہیں بڑھے گی، عوام کو آٹا چینی نہیں ملے گا جب حکمران ظالم ہو تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا،ملک میں اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ محترمہ شمیم اختر کے انتقال کو چار روز گزرنے کے باوجود ظالم حکمرانوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پررہا نہیں کیا،کرائے کے ترجمانوں کو اور کوئی کام نہیں، کبھی صحت اور کبھی کسی کی والد ہ کے انتقال پر بھی سیا ست کر رہے ہیں،کبھی کہتے پانچ گھنٹے کے لئے اور کبھی کہتے ہیں پانچ دن کے لئے رہا کیا جائے گا،وزیراعظم صرف اس لئے لاہور آئے تھے کہ کہیں شہباز شریف اور حمزہ کو رہا تو نہیں کر دیا گیا، اس لئے لاہور آتے ہیں کہ کہیں جیل میں کوئی سہولتیں تو نہیں دی جارہیں،شہباز شریف کے کمرے میں کوئی ہیٹر تو نہیں لگا دیا،شہباز شریف کو نماز کے لئے کرسی تو نہیں دے دی،کہیں شہباز کو فزیو تھراپسٹ کی سہولت تو نہیں دیدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں اور نوکریوں کے وعدے پورے نہیں ہوئے، شہباز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، حمزہ شہباز اٹھارہ مہینے

سے جیل میں ہیں ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی،حمزہ شہباز نے عدالت میں جج صاحب کو بتاکہ بکتر بند کار کی بریکیں فیل ہیں اور واپسی پر حمزہ کی بکتر بند کار کی ٹکر ہوئی۔شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس ابھی تک نہیں د ی گئیں، یہ ان کا قانونی حق ہے۔ا نہوں نے کہاکہ عمران خان نہ آپ کے خلاف عوامی ریفرنڈم بند ہوگا نہ تحریک میں کمی آئے گی،آپ کے ہوتے ہوئے

معیشت منفی چار سے نہیں بڑھے گی، عوام کو آٹا چینی نہیں ملے گا جب حکمران ظالم ہو تو عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملتا۔عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ روایت پڑی ہے کہ کسی کے گھر میں میت ہو تو بیٹے اور پوتے کو عدالت میں پیش کیا جائے،فیصل واڈا دوہری شہریت کا حامل ہے اس کے کیس کو جان بوجھ کر التوا ء میں رکھا جا رہا ہے،حکومتی بنچوں پر بیٹھے

افراد کے لیے الگ قانون اور اپوزیشن کے لیے الگ قانون ہے،عمران نیازی آپ کا اے ٹی ایم واپس آ گیا ہے اور دن دیہاڑے واپس آیااس کے باوجود چینی 90 روہے کی مل رہی ہے،عمران نیازی جب آپ کو جیل بھیجیں گے تو آٹے،چینی، ادویات کے سکینڈل میں آپ کو این آر او نہیں دیں گے،عمران نیازی آپ کو اپنا کیا بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو کر رہی ہے یہ ہتھکنڈے

ہمارے لئے نئے ہیں ہم گھبرانے والے نہیں آپ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہم پر جھوٹے کیس بنا ئے جارہے ہیں لیکن یہ وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گے لیکن کیس بنانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز گزشتہ اٹھارہ ماہ سے جیل

میں ہیں جب ان کے کیس میں کچھ نہیں نکلا تو جان کے دشمن بن گئے گزشتہ پیشی پر جس گاڑی میں لایا اس کی بریک نہیں تھی۔اس ملک میں اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ ابھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…