لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے مالی بحران کے باعث حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے لیا گیا 9 کھرب 45 ارب روپے کا قرض درد سر بن گیا۔ جس کے نتیجے میں پنجاب حکومت کو رواں سال 45 ارب روپے کے قرض کی قسط کی ادائیگی میں تاخیر برتنے پر 15 ارب روپے کا
اضافی سود ادا کرنے پڑے گا۔ بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی قرض کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر قرضہ دینے والے اداروں نے سود کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 کھرب روپے سے زائد کا قرض مالی معاملات کو چلانے کے لئے سود پر حاصل کر رکھا تھا۔