جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں امتحانات کے انعقاد پر پابندی عائد‎‎

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں تمام اقسام کے امتحانات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں سپورٹس

اور کلچر کی تقریبات کا انعقاد بھی نہیں کر سکیں گی۔ پہلے سے طے شدہ سوشل سرگرمیوں کے پروگراموں کو منسوخ سمجھا جائے تاہم ان یونیورسٹیوں میں آن لائن تدریسی عمل کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ مراسلے کے مطابق یہ پابندیاں چوبیس دسمبر تک برقرار رہیں گی اور اس دوران یونیورسٹیوں کے صرف 50 فیصد سٹاف کو بلایا جائے گا اور ہر قسم کے امتحانی شیڈول کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت صوبے کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی ہدایت پر صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی آج سے بندش ہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق پرائیویٹ کالجوں پر بھی ہوگا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں اور

کالجوں کی 24 دسمبر تک بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کیلئے الگ سے شیڈول جاری کیا جائے گا، آج سے کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ کا آغاز ہوگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن

ارم بخاری کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ،نجی سکولز ،اکیڈمیز ، ٹیوشن سنٹر اور مدارس آج سے بند ہوں گے ۔

بندش کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی ادارے کو کسی بھی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کا اطلاق آج جمعرات سے ہوگا،تعلیمی ادارے26نومبر سے 10 جنوری بند رہیںگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…