جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم جلسوں میں شرکت کریں آپ کو جنت کا ٹکٹ ملے گا، وزراء ایک بار پھر اپوزیشن پر برس پڑے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کوونا کے اجلاس میں وزراء ایک بار پھر اپوزیشن پر برس پڑے اور جلسے فوری منسوخ کر نے کا مشورہ دیدیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر

صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ پیش شریک نہیں ہوا تاہم اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیر مملکت علی محمد خان، حکومت کے اتحادی رہنماؤں میں امین الحق، سینیٹر ستارہ ایاز اور غوث بخش مہر شریک ہوئے۔اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے اجلاس کو کرونا سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو کرونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کرونا کی صورتحال کو سمجھیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کرونا صورتحال کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے چاہیے،اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی،اپوزیشن کے شرکت سے انکار کی وجہ وہ خود بتا سکتے ہیں۔اجلاس کے دور ان ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفننگ دی۔ ہسپتالوں میں موجود سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔این سی او سی حکام نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہاکہ کرونا کی دوسری لہر میں شدت آئی ہے،عوام کو کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،قومی قیادت

کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو فوری جلسے منسوخ کر دینے چاہئیں۔اسد عمر نے کہاکہ ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگ ہسپتالوں میں جا رہے ہیں،لوگوں کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امورملک عامر ڈوگر نے

کہاکہ عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں ایسے موقع پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،اپوزیشن کا اجلاس میں نہ آنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ اسپیکر نے ہمیشہ اپوزیشن کو عزت اور ایوان کو بہتر انداز میں چلایا۔ غوث بخش مہر نے کہاکہ پی ڈی ایم جلسوں میں عوام کو کہا جارہا ہے کہ آپ کو جنت کا ٹکٹ ملے گا، جب تک قیادت سے بات نہیں کی جائے گی، کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…