بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

ٹی وی پر سیاستدانوں کی باتیں سن سن کر تنگ آ گیاہوں، یہ تاثر دیا جاتا ہے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا، احتساب عدالت کے جج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ٹی وی پر سیاست دانوں کی باتیں سن سن کر تنگ آ گیاہوں، یہ تاثر دیا جاتا ہے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا،ٹرائل

کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے، تحریری حکم میں پابند کروں آئندہ سماعت پر وکلا ء کی پیشی کو یقینی بنایا جائے۔احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔ایسوسی ایٹ وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ سلمان رفیق کے سینئر وکیل سپریم کورٹ مصروف ہیں ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ نیب کے گواہ پر جرح ہونی ہے آپ جرح کریں ۔ وکیل مصروف ہے ،ہر بار تاریخ مل جاتی ہے ،روز روز یہ کام نہیں چلے گا۔میں تنگ آگیا ہوں ٹی وی پر سیاست دانوں کی باتیں سن سن کر،یہ تاثر دیا جاتا ہے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا ۔فاضل جج نے خواجہ سلیمان رفیق کے وکیل کو گواہ کے بیان پر جرح کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپ تیاری کرو اور گواہ پر جرح کریں اور سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔سماعت کا دوبارہ آغاز ہونے پر عدالت نے وکلا ء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر اپنے چیمبرز میں عدالتیں لگا لیں ۔ فاضل جج نے خواجہ سعد رفیق سے

استفسار کیا آپ کا وکیل کون ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ میرے وکیل امجد پرویز جبکہ سلمان رفیق کی وکالت اشتر اوصاف کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کاغذات میں مسئلہ ہے اسے درست کر لیتے ہیں۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ٹرائل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔

تحریری حکم میں پابند کروں گا کہ اگلی سماعت پر وکلاء کی پیشی کو یقینی بنایا جائے۔ سعد رفیق نے کہاکہ آج میرے وکیل سپریم کورٹ میں تھے جس کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذی غلطی پر معافی مانگ لی ۔فاضل عدالت نے اشتر اوصاف کے جونیئر

وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست پر ٹمپرنگ کی گئی ہے۔ جونیئر وکیل نے کہا کہ درستگی کی ہے ٹمپرنگ نہیں کی ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ عدالت کا دائرہ اختیار کہاں تک ہے۔ جونیئر وکیل

نے بھی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔فاضل عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر وکیل پیش اگر نہ ہوئے تو آپ جرح کرینگے۔یہاں کام الٹا ہو رہا ہے، وکالت نامہ اشتر اوصاف کا اور جرح امجد پرویز کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے اگلی پیشی پر دوگواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے گواہ پر جرح کیلئے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…