کرونا سے متاثرہ مریض چیف جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں پیش ہر طرف کھلبلی مچ گئی

25  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی ، آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس گلزار احمد کی عدالت میں پہنچ گیا۔عدالت عظمیٰ میں بدھ کو روز کیسز کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران ایک وکیل

بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد کہا کہ مجھے کورونا وائرس ہے لیکن میں آپ کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔عدالت میں وکیل کی اس بات کے بعد کھلبلی مچ گئی، جس پر چیف جسٹس نے متاثرہ وکیل سے پوچھا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟، آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔اس پر وکیل نے کہا کہ تین دن قبل کورونا وائرس کے سبب کیس ملتوی کرنے کی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی تاہمم میرا کیس خارج کردیا گیا۔وکیل نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے لیکچرارز کا اہم کیس لگا ہوا تھا، اس لیے آگیا۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں، جس کے بعد وکیل کمرہ عدالت سے چلے گئے۔دریں اثنا ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3000 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ساڑھے چار ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں

کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3009 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید59 افراد انتقال کرگئے۔ سرکاری پورٹل

کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے کیسز تقریبا ساڑھے چار ماہ کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، اس سے قبل 9 جولائی کو ملک میں ایک روز کے دوران کورونا کے 3359 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…