جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ سکول بند کر نے کا فیصلہ ،سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ بن گیا ‘‘ بچوں نے پاکستان کا اگلاوزیراعظم بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرلیا ، دلچسپ میمز بنائیں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق بچوں نے پاکستان کے اگلے وزیراعظم کیلئے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ طلبہ نے شرارتی چٹکلوں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور شفقت محمود کے حوالے سے

طرح طرح کے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کیے۔کسی نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہیرو کہا تو کسی نے دلوں کا راجہ جبکہ کچھ لوگوں نے تو انہیں بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔اسی طرح ایک میم میں لکھا تھا کہ ہم لیپ ٹاپ نہیں۔۔۔چھٹیاں بانٹتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی مقبول ہو رہی ہے جس میں اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے اعلان کے بعد نعرے لگا رہے ہیں۔طلبہ کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا۔کچھ صارفین نے کہا کہ شفقت نے شفقت دکھا دی جب کہ کچھ طلبہ نے تو شفقت محمود کو کنفرم جنتی قرار دے دیا اور بہترین وزیر تعلیم کی سند بھی تھما دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منچلوں نے شرارتی چٹکلوں کا ڈھیر لگا دیا،کہیں انہیں کورونا، سردی اور امتحانوں سے بچانے والا ہیرو دکھایا گیا تو کہیں تاج پہنا کر بادشاہ بنا دیا گیا۔کسی نے کہا دنیا میں یوں تو ایپل پائے، پمکن پائے، چیری پائے جیسی ایک سے بڑھ کر ایک میٹھی سوغاتیں موجود ہیں لیکن اگر cutie pie کوئی ہے تو صرف شفقت انکل ہیں۔کسی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور وفاقی وزیر تعلیم کے درمیان مکالمے کی پیروڈی پیش کردی۔ایک طالب علم نے وزیر تعلیم کی سن گلاسز میں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا انکل آپ کو سورج تو نہیں ستا رہا؟تو دوسرے کا کہنا تھا کہ اگر آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو 272 حلقوں سے اکیلے شفقت انکل جیت جائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اسکول بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر خوش ہیں اور وہ خوبصورت انداز میں اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ چھین نہیں سکتا، اللہ ہمیں نظر بد سے دور رکھے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…