منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولاناطارق جمیل 10لاکھ روپے کے عوض نکاح پڑھانے کے الزام پر شدید برہم ‎‎

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ماسٹر ٹائلز اینڈ جلال سنز کی شادی میں 10لاکھ لینے کا الزام ، مولانا طارق جمیل نے میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کی تھی ۔ تاہم ایک آڈیو کلپ میں پاکستانی میڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے پاکستانی میڈیا کو دجال اور کذاب کہا ہے ۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا کیساتھ بہت گہرا تعلق ہے یہ دجالی اور کذابی ہیں ۔ میرے متعلق یہ جھوٹ پھیلایا گیا کہ میں نے نکاح پڑھانے کے دس لاکھ لیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا جلال سنز سے 28سال پرانا تعلق ہے جب یہ چھوٹے تاجر تھے تو تبلیغ کے دوران میرا ان سے تعلق بنا تھا جو وقت کیساتھ مضبوط چلا گیا ۔ قبل ازیں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا چل رہا تھا کہ انہوں نے لاہور میں ہونے والی ایک حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کی اور دو کاروباری گروپس کے بچوں کا نکاح کرایا جہاں سے انہوں نے نکاح پڑھانے کے مبینہطور پر 10 لاکھ روپے لیے ہیں۔ایسی افواہوں کے بعد مولانا طارق جمیل کے نام سے چلنے والے ایک ٹوئٹر ہینڈل پر ردعمل سامنے آیا ہے کہ اللہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ براعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبی کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں۔اس ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے، نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…