بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قسمت کی دیوی مہربان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں 2 بہنوں ،3 بھائیوں کی جوڑیاں کامیاب

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں دو بہنوں ، تین بھائیوں کی جوڑیاں کامیاب ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں بہنوں اور تین بھائیوں کی جوڑیوں نے کامیابی حاصل کی ہے،بہنوں کی جوڑیاں لیکچرار کے لیے

ہونے والے امتحانات میں کامیاب ہوئیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے لیکچرار،اینٹی کرپشن انسپکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن ، اسسٹنٹ اینٹی کرپشن کی سیٹوں کے لیے امتحانات لیے گئے ہیں۔جس کے دوران لیکچرار کیمسٹری کی سیٹوں پر حقیقی بہنوں سدرہ ناصر، ام فروا، سوشل ورک سیٹوں پر دو بھائیوں عبدالسلام اور عبدالرحمن ، اسسٹنٹ اینٹی کرپشن کی سیٹوں پر محمد عظیم ارشاد، نوید ارشاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن کی سیٹ پر غضنفر خان اس کے بھائی مبشر خان جب کہ اسسٹنٹ اینٹی کرپشن کی سیٹوں پر سعد نواز اور حمزہ نواز نے کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پانچ سگی بہنوں نے پاکستان کی اعلی حکومتی سروس کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کی ہے۔پاکستان میں گزشتہ ہفتے 2019 میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب قرار پانے والے خوش نصیب امیدواروں میں سے ایک ضحی ملک شیر بھی تھیں۔

ضحی ملک شیر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے جو کہ اپنی فیملی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچویں لڑکی ہیں۔اس سے قبل ضحی ملک کی چار بہنیں مختلف اوقات میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اعلی ملکی عہدوں پر فرائض سر انجام دے

رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان میں سب سے بڑی بہن کا نام لیلی ملک شیر ہے جس نے 2008 میں سی ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیلی ملک کی کامیابی کے بعد ہر دو سے تین سال کے وقفے کے بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوتی چلی گئیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…