جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مخصوص نشستوں پر ممبران کے چنائو کے بعدگلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستیں کتنی ہو جائیں گی؟ اپوزیشن جماعتوں کو بڑا دھچکا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(این این آئی) گلگت بلتستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر ممبران کے چناو کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے الیکشن ایکٹ کے تحت اس بار جنرل نشستوں پر انتخابات سے قبل ہی تمام جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کو جمع کرارکھی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ و خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے چنائو کیلئے الیکشن ایکٹ میں فارمولا طے ہے۔ایکٹ میں طے شدہ فارمولے کے تحت خواتین کی ایک نشست کیلئے 4 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست کیلئے 8 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔ اس وقت اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف 16 جنرل نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں، پیپلز پارٹی 3، مسلم لیگ ن 1، ایم ڈبلیو ایم 1، جے یو آئی 1 جب کہ 1 نشست پر آزاد رکن کامیاب ہوا ہے۔اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی حصے میں 4 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں آنے کا امکان ہے، پیپلزپارٹی کو ایک خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ مل سکتی ہے جبکہ ن لیگ کوبھی ایک خاتون کی نشست مل سکتی ہے۔مخصوص نشستوں پر ممبران کے چنائو کے بعد اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 21 ہوجائے گی۔گلگت حلقہ 2 کے نتائج کا فیصلہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 22 ہوجائے گی، پیپلز پارٹی 5،ن لیگ 3،جے یو آئی 1، ایم ڈبلیو ایم 1 جبکہ آزاد 1نشست پر براجمان ہوں گے۔پیپلز پارٹی کو اسمبلی میں 5 سیٹیں ملیں گی لیکن حلف 4 ارکان اٹھائیں گے۔امجد ایڈوکیٹ کو دو حلقوں میں سے ایک حلقہ چھوڑنا پڑے گا، جہاں ضمنی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخصوص نشستوں کیلئے جمع کردہ

امیدواروں کے ترجیحی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں پر اکبر علی، اور حشمت اللہ منتخب ہونے کا امکان ہے جب کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پرکنیز فاطمہ، اور ثریا محمد زمان،دلشاد بانو، اور کلثوم الیاس منتخب ہونے کا

امکان ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پرمحمد علی اختر منتخب جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر سعدیہ دانش منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پرصنم بی بی منتخب ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…