اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 10جنوری تک چھٹوں کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں کہ صوبے میں 11جنوری کو سکول کھل جائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات مارچ میں ہوں گے، اس حوالے سے بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کس تاریخ کو
امتحان لینے ہیں، جب کہ اسکولوں کی بندش کے دوران 50 فیصد اساتذہ پیر اور باقی 50 فیصد جمعرات کو اسکول آئیں گے، اگر اسکول بند کر رہے ہیں تو بچوں کو مارکیٹس اور مالز بھی نہیں جانے دینا چاہئے،یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو د نے بھی ملک بھر میں تعلیمی ادارے 26نومبر سے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔