شہباز شریف کو جب والد ہ کے انتقال کی خبر جیل میں دی گئی تو ان کی حالت کیسی ہو گئی ؟ وہ والد ہ کو یاد کر کے کیا کہتے رہے ؟انتہائی جذباتی مناظر‎

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں جس کی اطلاع ن لیگ کے رہنما عطاتارڑ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ۔ بیگم شیم کے انتقال کی خبر شہباز شریف کو جیل میں پہنچا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے جب والدہ کے انتقال کی خبر شہباز شریف کو دی گئی تو پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع ہو گئے ، شدید غم کے عالم میں وہ آخری وقت میں والدہ کے پاس نہ ہونے کا افسوس کرتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ وہ والدہ کو یاد کر تے رہے اور خود کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بے بس محسوس کرتے ہوئے کہتے رہے کہ میں آخری وقت میں آپ کے پاس کیوں نہیں تھا اس کا مجھے تاعمر افسوس رہے گا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق بیگم شمیم اختر اس وقت لندن میں ہی نوازشریف کے ساتھ مقیم تھیں لیکن اب وہ انتقال کر گئی ہیں ۔ نوازشریف کی والدہ 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور ان کا علاج بھی کافی عرصہ سے وہیں چل رہا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ۔ دوسری جانب پشاور میں موجود مریم نواز اور جیل میں قید شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو بھی اطلاع کردی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…