پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی کورونا اگر 6ماہ رہ گیا تو ملک تباہ کردے گا،کورونا بیماری سے2،حکومتی کورونا سے 100فیصد خطرہ ہے، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی کورونا چھ ما ہ مزید رہ گیا تو ملک تباہ کر دے گا ، مسلم لیگ(ن) 26نومبر کو اوکاڑہ میں جلسہ کرے گی ، قوم فیصلہ کر لے کس کورونا سے لڑنا ہے ،کورونا بیماری سے 2فیصد

جبکہ حکومتی کورونا سے 100فیصد خطرہ ہے ۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میںپیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت جلسوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، حکومتی وزرا ء جب بات کرتے ہیں تب یہ خود کورونا ہی لگتے ہیں ،حکومتی کورونا کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے ،عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں،کیا پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تحریک چلائے گی ؟قوم فیصلہ کرلے کہ کس کورونا سے لڑنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی کورونا اگر 6ماہ رہ گیا تو ملک تباہ کردے گا،حکومتی کورونا آٹا اور چینی کھا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پشاور اور ملتان کے جلسے ضرور ہوںگے ، ہم 26نومبر کو اوکاڑہ میںبھی جلسہ کر رہے ہیں ،قوم کو اس وقت دوقسم کے کرونا کا سامنا ہے ایک کرونا سے 2 فیصد مرنے کا خدشہ ہے اوردوسرا کرونا حکومتی کرونا ہے اس میں 100 فیصد مرنے کا خطرہ ہے ،ہم حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے اس لئے حکومت ہمیں کسی نہ کسی بہانے روکنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف اپنے علاج کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں اور علاج کے فوری بعد واپس آئیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…