جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا اہم منصوبہ، 12 لاکھ افراد کو روزگار ملنے کی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تعمیراتی صنعت کیلئے اقدامات سے اس صنعت سی وابسطہ دیگر صنعتوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، تعمیرات کے شعبہ میں حوصلہ افراء ترقی وزیراعظم کے عوام دوست وژن کی عکاس ہے، راوی ریور فرنٹ اربن پراجیکٹ مستقبل کے نئے منصوبہ سازوں کیلئے کئی

دہائیوں تک ایک مثال ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کا خواب کو عملی تعبیر میں ڈھالنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ڈی جی پی آر آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین شیخ محمد عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں ماضی میں نمائشی منصوبوں پر توجہ دیتی رہی ہیں۔ سات برس قبل اس پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی گئی مگر  ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی فلاح کے منصوبے شامل ہی نہیں تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دو ماہ قبل اس منصوبہ کا افتتاح کر کے یہ ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں عوامی فلاحی منصوبے سر فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مستقبل میں لاہور اور گردونواح کے علاقوں کو ناصرف خوبصورت بنائے گا بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کی خواہشات کو بھی پورا کرے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دریائے راوی لاہور کی پہچان تھا جو کہ اب گند کا ڈھیر بن چکا ہے جس میں ڈرینج کا پانی ڈالا جا رہا ہے جو لاہور کی خوبصورتی پر دھبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  2800  ارب کی محفوظ سرمایہ کاری اور 12 لاکھ لوگوں کیلئے با عزت روزگار کے مواقع کے علاوہ اس منصوبہ سے18 لاکھ رہائشی یونٹ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی  معیشت میں استحکام لائیں گے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

نے کہا کہ آج کل سیاسی کنیز کو شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی لاحق ہے۔ انہوں نے سیاسی شخصیات کی غلامی کا طوق  پہن رکھا ہے اور شاہی فرمان پڑھ کر سناتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ یہ دیکھیں کہ مخالفین انکے  خلاف کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف ایک خاندان یا سیاسی حواریوں

کو مد نظر رکھ کر پالیسی نہیں بناتی بلکہ ہماری منصوبہ بندی کا محور عوام ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھے کیونکہ بیمار اپوزیشن جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایل ڈی اے کے وائس چیئر مین شیخ محمد عمران کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا اضافی چارج

سونپا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ عمران نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت 13خصوصی مراکز بنائے جائیں گے جن میں نالج سٹی، ہیلتھ سٹی، کمرشل سٹی، سپورٹس سٹی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دریائے راوی کی گزر گاہ میں 46کلو میٹر لمبی اور ایک کلومیٹر چوڑی جھیل بنائے گی جبکہ پانی کیلئے بیراج اورویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیںگے۔

انہوں نے کہا کہ جھیل میں 271 بلین لیٹر بارشوں کا وہ پانی ذخیرہ کیا جائے گا جو اس سے قبل ضائع ہو جاتا تھا- جھیل بننے سے نہ صرف دریا کا ایکو سسٹم بہتر ہوگا بلکہ زیر زمین پانی کا لیول بھی بحال ہوگا جبکہ تقریباً ایک ارب لیٹر پانی زیر زمین جائے گا اور آبی بخارات کی صورت میں موسم کو خوشگوار بنانے کا سبب بنے گا۔شیخ عمران

نے کہا کہ یہاں لگائے جانے والے 60لاکھ سے زائد پودے ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی لائیں گے- انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پراجیکٹ میں 90 فیصد میٹریل مقامی طو رپر تیار شدہ استعمال ہو گا جس سے مقامی صنعت اور معیشت کو فروغ ملے گا۔اگلے تین برس اس منصوبے پر تیزی سے کام کریں گے اور ایک نیاشہر آباد ہو گا-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…