بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت مل گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے تمام شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت شادی ہال مالکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شادی ہالوں کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نےبتایا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے واضح طور پر

ہدایت دیں کہ تقاریب کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں 300 سے زائد مہمانان کے داخلے پر پابندی رکھی جائے اور ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ کھلا رکھا جائے۔شادی ہال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بات توجہ سے سنی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔حکومت پنجاب نے کورونا کے پھلاؤ کے باعث صوبے میں شادی ہالز کے اندر تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تقارہب میں 300 افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اجتماعات میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔سیکریٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ شادی سمیت دیگر تقاریب کے انعقاد کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی جگہ پر تقاریب کے انعقاد کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہو گا۔کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا ہے کہ تقاریب کے علاوہ عوامی مقامات پربھی ماسک پہننا ہوگا۔ پابندی کا اطلاق 20 نومبر 2020 سے 31 جنوری 2021 تک کے درمیانی عرصے کے لیے ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…