اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

300 سے زائد افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی عائد، اعلامیہ جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی)نے کورونا سے بچاو کے لیے گزشتہ دنوں لیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری کردیں۔این سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے

کے مطابق 300 سے زیادہ افراد کے تمام آٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی،کورونا کی وجہ سیموت یا کورونا پھیلنے پرآرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔این سی سی کے مطابق شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کیساتھ آٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورینٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا۔این سی سی اعلامیے کے مطابق عوام کے آٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لیجانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی جلد تعطیلات کے آپشن پر 23نومبر کو غور ہوگا، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ تمام صوبوں، وفاقی یونٹس کی مشاورت سے ہوگا۔این سی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ ماسک کی تمام پر ہجوم مقامات پر پابندی یقینی بنائے گی، این سی سی نے تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر آئی سی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…