اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جی بی اے 7 اسکردو کے 28 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ محمد ذکریا خان 630 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر
موجود ہیں۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق جی بی اے 8 اسکردو کے54 میں سے6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ 770 ووٹ لیکر آگے ہیں جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 623 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری طرف گلگت بلتستان کے حلقہ 9 اسکردو 3 کے 55 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 1084 ووٹ لیکر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار فدا محمد ناشاد 218 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ جی بی اے 14 استور 2 کے مجموعی 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 640 ووٹ حاصل کرکے پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں ۔