بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر علاج کشمور واقعہ کا شکار بچی کی عیادت متاثرہ خاندان کیلئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کتنے رقم پہنچا دی گئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں سانحہ کشمور کا شکار بچی کی عیادت کی اور بچی کی والدہ سے ملاقات کرکے وزیراعظم پاکستان کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر بیگم گورنرسندھ ، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ، اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان ، جمال صدیقی ، شہزاد قریشی اور محمود مولوی، عدنان اسماعیل بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے بچی کی والدہ سے کہا کہ اس دلخراش واقعہ پر وزیراعظم پاکستان کو گہرا دکھ اور افسوس ہے وزیراعظم پاکستان نے واقعہ کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں بچی کے علاج معالجہ کے لئے وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ اگر بچی کا علاج بیرون ملک کرنا پڑے گا تو اس کے لئے بھی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی ۔ این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا نے گورنرسندھ کو بچی کے علاج کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ بچی کی مکمل صحت یابی کے لئے ہر ممکن اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اس ضمن میں اگر کوئی مشکلات درپیش ہوں تو براہ راست مجھے اس سے آگاہ کیا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے کہا کہ سانحہ کشمور انتہائی دل دہلادینے والاواقعہ ہے اس وقت معصوم بچی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے وہ بھیڑیئے جنھوں نے یہ کام کیا شاید انھیں احساس نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے مظلوم پر ظلم کی سزا اللہ تعالیٰ ضرور دے گا اس واقعہ سے وزیراعظم شدید رنجیدہ اور غمزدہ ہیں ، دلیر پولیس افسرASIمحمد بخش نے جس جرات کا مظاہرہ کیا وہ انتہائی اعلیٰ درجہ کاتھا ، وزیراعظم نے ٹیلی فون کرکے دلیر پولیس افسر کو سلام پیش کیا میں بھی اسے سلام پیش کرتاہوں وہ ہمارا ہیرو ہے، محمد بخش کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نواز ا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان بہت جلد محمد بخش کو وزیراعظم ہائوس بلاکر ان سے ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچی کی والدہ کو بھی سلام پیش کرتاہوں جس نے پولیس سے رابطہ کرکے ظالم کے خلاف کھڑا ہو نے کی ہمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس بھی اس ایکشن پر مبارک باد کی مستحق ہے مجھے امید ہے کہ گرفتار شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ

اس بچی کی والدہ کو 5 لاکھ روپے دیئے ہیں تاکہ ان کی مالی مدد ہو سکے جبکہ بچی کی کفالت ، تعلیم اور اس کی والدہ کو نوکری دینے کا ذمہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے لیاہے اس ضمن میں ان کی وزارت بحری امور بچی کو اسکالر شپ دے گی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس معاملہ میں سندھ حکومت نے جس دلچسپی کا مظاہرہ کیا میں انہیں بھی مبارک باد دیتاہوں اور ان تمام اہلکاروں کو سلام پیش کرتاہوں جنھوں نے اس ایکشن میں حصہ لیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…