بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے کی خبریں، پرائیویٹ سکولز نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے بند کرنے سے اجتناب کرے۔ اپنے بیان میں ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری

رکھنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔ ابرار احمد خان نے کہاکہ حکومت موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کے فیصلے پر کاربند رہے،کرونا پھیلاؤ کے سبب اگر تعلیمی ادارے مزید بند کیے جاتے ہیں توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ابراراحمد خان نے کہاکہ تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز پر بہترین انداز سے عمل پیرا ہیں۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوں نے کہاکہ اصل مسائل مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور پبلک مقامات پر ہیں۔ جہاں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ابراراحمد خان نے کہاکہ نجی شعبہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…