جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران ہراساں کیا جاتا ہے ، معروف یونیورسٹی کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی طالبات نے ادارے میں ہراسانی کے مبینہ واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر طالبات کو تحفظ فراہم کرنے اور واقعات کی روک تھام کے مطالبات درج تھے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق طالبات نے بتایا کہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے، طالبات وائس چانسلر دفتر کے سامنے جمع ہوئیں اور نعرے بازی کی بعد ازاں طلبا بھی مظاہرے میں شریک ہوئے، مظاہرین نییونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کیا جاتا ہے انتظامیہ طالبات کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ہے، ہراسانی کے واقعات کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے اور طالبات کو ہر قسم ہراسانی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…