پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے متعلق ‘غیر مجازٹوئٹ کو شیئر کرنے پر امریکی سفارت خانےنےمعذرت کر لی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے وضاحت کی ہے کہ ہمارے سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکائونٹ کا بلاجواز استعمال ہوا بلا اجازت کی گئی ٹویٹ سے پیدا ہونے والے ابہام پر سفارتخانہ معذرت خواہ ہے ۔ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ٹویٹ ری ٹویٹ ہونے کے معاملے پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ

گزشتہ رات ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹ کا بلاجواز استعمال ہوا سفارتخانہ نہ سیاسی پیغامات ری ٹویٹ کرتا ہے اور نہ ہی ان کی تشہیر کرتا ہے بلااجازت کی گئی پوسٹ سے پیدا ہونے والے ابہام پر معذرت خواہ ہیں واضح رہے کہ سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں ہارنے سے متعلق امریکی اخبار کا ایک لنک پوسٹ کیا تھا احسن اقبال نے امریکی اخبار کا کالم ٹویٹ کیا جسے امریکی سفارتخانے کے ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیاگیا امریکی اخبار کی شہ سرخی تھی کہ ٹرمپ کی ہار دنیا کے بازاری لیڈروں اور ڈکٹیٹروں کے دھچکا ہے اس پر احسن اقبال نے ری ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا ہے جسے جلد باہر کا راستہ دکھا دینگے امریکی سفارتخانے کے اس ری ٹویٹ پر شہریوں اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے شدید تنقید اور مذمت کی گئی جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانہ تاحال ٹرمپ کے طریقہ کار کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور مفرور سزا یافتہ ملزم کی حمایت اور ہماری داخلی سیاست میں مداخلت کررہا ہے شیریں مزاری نے سفارتخانے کے ری ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مون رائے ڈاکٹرائن بھی ایک صدی قبل دفن ہوچکی ہے امریکی سفارتخانے کو سفارتی اقدار کامظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے ٹویٹ پر وضاحت کرنی چاہیے کہ اس میں کتنی صداقت ہے یا پھر معذرت پر مبنی ٹویٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…