اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے فضائی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کیلئے نئی مشینیں تیار کرلیں،بھارت کو بھی حیران کن پیشکش

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے فضائی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے نئی مشینیں تیار کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے بچاؤ کیلئے اب جدیدٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا،اسموگ متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے لیے رائس شریڈر اور ہیپی سیڈر کی فراہمی

کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین نے منصوبے کا آغاز کردیا ہے،کسان فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے نئی مشینوں سے تلف کرسکیں گے۔ ملک امین اسلم نے خودٹریکٹر پر سوارہوکر نئی ٹیکنالوجی کاجائزہ لیا۔ معاون خصوصی نے بھارتی حکومت کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ بارڈرپار انڈین پنجاب میں اسموگ کامسئلہ سنگین ہے، پاکستان میں90فیصد اسموگ بھارت سے ہی آرہی ہے، بھارتی حکومت سے کہتا ہوں ہم نے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے تو ٹیکنالوجی دینے کے لیے تیار ہیں، اسموگ کا مسئلہ ریجنل ہے، پاکستان اکیلا قابو نہیں پاسکے گا، ہمارے اقدامات کے باوجود بھارت سے اسموگ پاکستان میں آتی ہے، ہوا کارخ دوسری طرف ہوتو لاہور کا دھواں دہلی بھی جاسکتا ہے، مسئلے کے مستقل حل کے لیے بھارت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ چاول کی فصل کے باقیات کی مشینی طریقہ کار سے تلفی کا پراجیکٹ ہوگا، منصوبے پر پنجاب حکومت33کروڑ روپے کی رقم خرچ کریگی۔ 80فیصد رقم پنجاب حکومت اور 20فیصد رقم کسان دیں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…