پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی عبدالقادر بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کوئٹہ(آن لائن+ این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری ،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگی بلکہ پیپلز پارٹی

کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ7تاریخ کو جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ودیگرکا اجلاس ہوگا تاہم گزشتہ روز ان سے ملاقات میں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ نواب ثنا ء اللہ زہری ،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سمیت 21سے 22سابقہ اراکین اسمبلی نامور شخصیات وٹکٹ ہولڈرز پاکستان پیپلزپارٹی کاحصہ بن جائینگے جو اس پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کرینگے مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنمائوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پی ڈی ایم اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم ان کی شمولیت سے وہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے نا اہل حکمرانوں کیخلاف موثر انداز میں جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ جب سے نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر مسلم لیگ(ن) سے ناراض ہوئے تھے اور ہم اسی وقت سے رابطے میں تھے اور ہم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شمولیت کا پیغام جنرل قادر تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی دوستوں سے مشاورت کرنے کے بعد جواب دینگے جنرل قادر ملک کے سپاہی رہ چکے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ سے

اہم ملاقات ہوئی ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی اس موقع پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر میر ریاض شاہوانی

بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیااس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف علی زرداری کا خصوصی پیغام جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو پہنچایا اورانہیں باقاعدہ طور

پرپارٹی کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ وہ سات نومبر کو اپنے ساتھیوں سے مشاورتی اجلاس میں اس حوالے سے رائے لیں گے اورصلاح مشوہ کرنے کے بعداپنے حتمی فیصلے سے انہیں آگاہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…