بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عالمی تبلیغی اجتماع کا آج سے رائے ونڈ میں آغاز  سرکاری سطح پر خصوصی اقدامات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

را ئے ونڈ(این این آئی )عالمی تبلیغی اجتماع آج(جمعرات) سے رائے ونڈ میں شروع ہوگا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،صحت سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق

تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع آج (جمعرات )بعد از نماز عصر رائے ونڈ میںشروع ہوگا ،اجتماع کے شرکاء کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،آٹھ ڈویژن سے 60ہزار کے لگ بھگ افراد امسال اجتماع میں شرکت کریں گے ،امسال اجتماع کا صرف ایک ہی سیشن ہوگا ،کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے سرکاری سطح پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ،پنڈال میں سپرے کروادیا گیا ہے ،شرکاء اجتماع کو اس بار حلقہ بیرون میں ٹھہرایا جارہا ہے ،غیر ملکی مہمانوں کی پنڈال میں شرکت منع کردی گئی ہے ،غیر ملکی مہمان عالمی تبلیغی مرکز میں ہی قیام کریں گے ،وہاں بیٹھ کر اجتماع کی تمام تقاریر سنیں گے ،اجتماع کی حفاظت کیلئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سفید کپڑوں میں اہلکار تعینات کردئیے ہیں جو مشکوک افراد کی نگرانی کریں گے ،پنڈال کے داخلی ،خارجی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، لیسکو حکام بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدمات کئے جاچکے ہیں ،ٹریفک پولیس ،ریسکیو ،صحت سمیت دیگر اداروں نے بھی خصوصی پلان ترتیب دئیے ہیں تاکہ شرکاء اجتماع کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…