جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف جلد 3 لوگوں کے استعفوں کا مطالبہ کریں گے،حیران کن انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن اتحاد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے جلد 3 لوگوں کے استعفوں کا مطالبہ کیا جائے گا ، یہ انکشاف سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نےایک ٹی وی پروگرام میں کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایکپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کہا کہ مسلم لیگ ن کے

قائد نوازشریف اور پی ڈی ایم کی پوری قیادت 3 استعفے مانگیں گے ، اس مقصد کے لیے زیادہ زہر محمود خاناچکزئی ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشین سے اگلوایا جائے گا۔‎دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے 13دسمبر کے لاہور وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی پاکستان کی درخواست پر جواب دیدیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے انہیںبتایا ہے کہ لندن اسلام آباد کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریری طور پر لندن سے کچھ موصول نہیں ہوا لیکن وہ برطانیہ میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں حکومت پاکستان کی طرف سے برطانیہ کو خط لکھ کر نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ اپنی سزا کا باقی ماندہ حصہ پاکستان کی جیل میں گزاریں۔حکام کی رائے ہے کہ نواز شریف کے ویزے کی معیاد رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست ان کی سزا کو دیکھ کر کی گئی ہے۔کیونکہ یہ ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایک موزوں کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی مجرموں کو ڈی پورٹ کرتے رہے ہیں اور نواز شریف کے کیس میں بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے چھ ماہ کے وزٹ ویزے پر گئے تھے جس میں بعد میں توسیع کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں یہ کہا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے اگر برطانوی وزیر اعظم سے بھی ملنا پڑا تو وہ ملیں گے ، ان کی واپسی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…