اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق اعوان کی پنجاب کابینہ میں انٹری پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ وہ مرکز میں آنا چاہتی تھیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں پنجاب بھجوا دیا ہے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ
فردوس عاشق اعوان کو بھی وہی پرچی ہے جو عثمان بزدار کی ہے ، جس پرچی پر سردار عثمان بزدار آئے ہیں وہ پرچی بہت بڑی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی معادن خصوصی برائے اطلاعات مقر ر ہو گئیں جبکہ انہوں نے ذمہ داری ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا بھی کیا تھا ۔گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میں اپنے قائد عمران خان کی شکر گزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کی ممنون ہوں انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ میں پنجاب میں پنی تمام ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے کی پوری کوشش کروں گی ۔