منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت، اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے:عثمان بزدار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اداروں کے خلاف

متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔نعیم عباس چانڈیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار، غیر فطری اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں۔اپوزیشن رہنماؤں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے پاؤں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بدتہذیبی کی سیاست نہیں چلے گی۔پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں۔ اداروں کی عزت واحترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پردارالسلام لائبریری اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظور،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر دارالسلام لائبریری باغ جناح لاہور اور علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے خصوصی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دارالسلام لائبریری کیلئے 40 لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کیلئے سی ٹی سکین مشین خریدنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں سی ٹی سکین مشین کی

خریداری کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔2 برس میں سابق حکومتوں کے بگاڑ کو درست کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے بھائی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے بھائی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ

اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ آفس کے پی آر او سیکشن میں تعینات سینئر سٹینوگرافر محمد آصف کے والد انتقال کر گئے،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اظہار تعزیت: وزیراعلیٰ آفس کے پی آر او سیکشن میں تعینات سینئر سٹینوگرافر محمد آصف کے والد آج قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے محمد آصف کے والد کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…