احمد فراز صاحب نے جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں کور کمانڈرز کے بارے میں ایک ایسا لفظ کہہ دیا تھا، اُس وقت کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے مجھے فون کیااور کیا کہاتھا ؟ سینئر صحافی حامد میر کے حیران کن انکشافات

2  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار حامد میر اپنے حالیہ کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔2007 کی بات ہے، احمد فراز صاحب نے جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں کور کمانڈرز کے بارے میں ایک ایسا لفظ کہہ دیا جسے مشرف دور میں کہنا اور لکھنا آسان تھا، آج بہت مشکل ہے۔

اُس وقت کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا یہ لفظ آن ائیر جانا چاہئے تھا؟ میں نے کہا، نہیں جانا چاہیے تھا لیکن یہ لفظ احمد فراز کی زبان سے نکلا تھا، اُسے کاٹنا مشکل تھا۔ وحید ارشد صاحب کی مہربانی کہ اُنہوں نے بات آگے نہیں بڑھائی، پھر جو بھی کیا پمرا نے کیا، آج تو بات بہت آگے جا چکی ہے، ایک طرف ایاز صادق کی صورت میں ایک نیا غدار متعارف کرایا جا رہا ہے، تو دوسری طرف وزیر داخلہ اعجاز شاہ سیاسی مخالفین کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔سیاسی اختلاف کو ذاتی انتقام اور نفرت بنا دیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ناکامی سے توجہ ہٹانے کا بہترین طریقہ غداری کے الزامات لگانا ہے۔ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ غداری کے الزامات میں اُس وقت شدت آتی ہے جب حکومتیں ناکامیوں سے دوچار ہوتی ہیں پھر اُن کی آخری پناہ گاہ حب الوطنی کے دعوے بن جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…