جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم صاحب آپ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اس لئے اپنی ٹکٹ کا بندوبست کر لیں،ن لیگ کا عمران خان کو پیغام

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ووٹ چور وزیر اعظم کو ہر وقت اپوزیشن ہی نظر آتی ہے ، آپ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اس لئے اپنی ٹکٹ کا بندوبست کر لیں ،ساتھ کرائے کے ترجمانوں کا بھی ٹھکانہ کرلیں ،پوسٹر اجازت کے بغیر نہیں لگتا ،تحقیقات ہونی چاہئیں شاہراہوں پر مودی کی تصاویر اور بھارتی

پرچم کس نے لگائے ۔ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے آنے والے نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ملک کی گیس ،بجلی ،آٹا چوری ہو گیا ،آپ نے معیشت کا حال اس طرح ٹھیک کیا کہ یہ منفی اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ،ووٹ چور معیشت ٹھیک نہیںکر سکتا ہے ،اداروں کی طرف نہ دیکھیں ، ووٹ چور جو اداروں کے پیچھے چھپ کر انکے کندھوں کو استعمال کرتا ہے اس نے کنٹینرز کے اوپر کیا باتیں کی تھیں،عمران خان نے افواج پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف جو باتیں کی تھیں وہ عوام کویاد ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ووٹ چور معیشت و روزگار ٹھیک نہیں کر سکتا،کرسی بچانے کیلئے اداروں کا کندھاستعمال کرتاہے ،ان کی اپنی ناکامی اورنااہلیاں ہیں یہ اداروں کو ٹھیک کرنے کی کس منہ سے بات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی واقعہ کی رپورٹ دس روز میں دینی تھی لیکن چودہ روز ہو گئے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔فاشسٹ مائنڈ سیٹ ملک پر مسلط ہے ، آپ اداروں کو ٹھیک کرنے کی بات نہ کریں ۔وہ پاکستان جس میں ووٹ آئین و قانون کی عزت ہو وہ مسلم لیگ(ن) بنائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں دھمکی نہ دیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہونے جا رہاہے ،آپ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اپنی ٹکٹ کا بندوبست کر لیں ساتھ کرائے کے ترجمانوں کا بھی ٹھکانہ

کرلیں جس کا عوام فیصلہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے مال روڈ پر مودی اور بھارت کے جھنڈے لگاتے ہو تمہیں شرم نہیں آتی ،ایاز صادق محب وطن ہے جس نے پارلیمنٹ کی آواز بند نہیں کی ،عزت و وقار وہاں پہنچایا ، آپ لوگوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا بند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اداروں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دو ،عوام کی حاکمیت ووٹ اوراظہار

رائے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایم ایس ایف اورذیلی ونگ شیر جوان نوازشریف کے بیانیے کو تعلیمی اداروں میں پھیلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے خلاف سازش بنانے والوںکے خلاف الٹی ہو گئی ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں،پوسٹر اجازت کے بغیر نہیں لگتا اس کا جواب دیں ،تحقیقات کریں مودی کی تصاویر اور بھارتی پرچم کس نے لگائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس

کا انجام عوام کے سامنے ہے ،حکومتی مشینری کو غیر فعال بناکر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم بنے ،گیارہ بڑی جماعتیں ایک ہی بات ووٹ کو عزت دو کررہی ہیں،نوازشریف پر پابندی لگانے والے پہلے عوام پر پابندی لگائیں کیونکہ وہی بات عوام بھی کررہے ہیں جو نوازشریف کر رہے ہیں ،کہا جا رہا ہے مسلم لیگ

(ن) اور نواز شریف ریڈ لائن عبور کر رہی ہے بلکہ (ن) لیگ آئینی لائنز کھینچ رہی ہے ،جب تک لائن یہ لائن نہیں کھینچی جائے گی اس وقت عوام کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تدبر اور ذہنی فراست سے کردار ادا کیا ، عبدالقادر بلوچ نے ابھی تک باقاعدہ مسلم لیگ (ن)چھوڑنے اور دوسری جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…