اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نازی ازم سے متاثر فسطائی ملک بن چکا ہے اور اپنے پڑوسی ممالک چین، بنگلادیش، سری لنکا اور پاکستان کےلیے خطرہ ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ان خیالات کا
اظہار وزیر اعظم عمران خان نے جرمن جریدے دیر اسپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ امریکا سے بھارت کے تناظر میں مساوی رویہ دیکھنا چاہتے ہیں اور کشمیر پر امریکا سے دونوں کے ساتھ یکساں پالیسی کی توقع ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی ہے جو کسی بھی وقت بھڑک سکتی ہے اور نیا صدر جو بھی ہو امریکا کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ رکھنا چاہیے۔ایک سوال امریکا کا آئندہ صدر کون ہوگا جوبائیڈن یا ٹرمپ؟ کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جوبائیڈن امریکی رائے عامہ میں خاصے مقبول نظر آرہے ہیں لیکن ٹرمپ بھی روایتی سیاست دان نہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔