پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ ، سول ایوی ایشن کی بڑی ناکامی

28  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) سول ایویشن اتھارٹی(سی اے اے)کی بدانتظامی کے باعث قومی اور دیگر ایئرلائنز پر عائد یورپی پابندیوں میں مزید توسیع کا خدشہ ہے۔سی اے اے ستمبر میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکا) کا

آڈٹ کرانے میں ناکام ہوگئی۔ تیاری نہ ہونے کے باعث سی اے اے نے انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن (اکا)سے آڈٹ ستمبر کی بجائے دسمبر میں کروانے کی درخواست کی ہے۔اکا نے سی اے اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ آڈٹ مارچ یا جولائی2021 میں کرنے کی نئی تاریخ دیدی۔ جس کے نتیجے میں یورپی یونین کی عائد سفری پابندیاں آئندہ سال تک توسیع کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئیاٹا اور اکا آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔ قومی فضائی کمپنی سمیت ساری ملکی ایئرلائنز اس آڈٹ کے کلیئر ہونے کے انتظار میں تھیں۔پی آئی اے کا آئیاٹا آڈٹ کلئیر کرلیا گیا ہے لیکن سی اے اے کا ستمبر میں ہونے والا اکا آڈٹ نہیں ہوسکا۔ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر چھ ماہ کی سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔یہ آڈٹ پائلٹس اسکینڈل کے بعد سول ایوی ایشن کی بین القوامی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی اور صلاحیت جانچنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…