منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

وزراء مہنگائی پر پھٹ پڑے ، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی ‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ معائنہ کی اجازت دے دی جبکہ عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ اور خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے،کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری بھی د ی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے 12 میں سے 10نکات کی منظوری دی جبکہ دو موخر کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے گندم درآمد کرنے کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی ۔وفاقی کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ دی گئی ۔وزارت تجارت نے کابینہ کو گندم درآمد کی ٹائم لائن پر بریفنگ دی۔وزارت صنعت نے چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی بارے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عسکری ائیرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیو اسٹاک برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے گندم کی درآمد کے لیے پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی ہے ۔نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی ۔ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ موخر کردیا گیا ۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی جانب سے پاس قانون کی دو شقوں میں تجویز کردہ ترامیم کی توثیق کردی گئی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ریلویز کی بحالی کے پلان کی منظوری دے دی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری

آئندہ اجلاس تک موخرکردی ۔ ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر اڑھائی گھنٹے طویل بحث ہوئی ۔ کابینہ ارکان ملک میں جاری مہنگائی پر پھٹ پڑے ۔ ارکان نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کردیں انکا کہناتھا حلقے کے عوام مہنگائی کا رونا روتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدمات کررہے ہیں ۔اشیائے کی

وافر موجودگی سے مہنگائی میں کمی آئے گی ۔گندم اور چینی کی درآمد سے قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔مہنگائی کنٹرول ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ذرا ئع کا مزید کہناہے کہ سیاسی معاملات پر وزیر اعظم کی زیر صدارت زیرو آور اجلاس الگ ہوا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی

راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں۔گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے۔ اجلاس میں کابینہ نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ کابینہ اراکین کا کہناتھا گستاخانہ خاکوں اور تشہیر کسی صورت قبول نہیں ہے۔

اظہار آزادی رائے اور گستاخی میں فرق ہے۔آزاد اظہار رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔،وزیر اعظم عمران خان نے کہادنیا کو اسلامو فوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔عالمی برادری دوہرا معیار ختم کرے۔ کابینہ کے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…