اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’ قومی اسمبلی میں فرانس سے سفیر واپس بلانے کی قرار داد منظور‘‘‎ لیکن فرانس میں تو پاکستان کا سفیر ہے ہی نہیں، حیران کن انکشاف‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں کے بعد سوموار کو قومی اسمبلی میں قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنا سفیر فرانس سے فوری طور پر واپس بلائے ۔ تاہم اب اانکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کا کوئی سفیر فرانس میں ہے ہی نہیں ۔ مقامی انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق پاکستان نے تین ماہ پہلے پیرس میں تعینات سفیر معین الحق کو چین میں پاکستان کا

سفیر مقرر کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک فرانس میں سفیر مقرر نہیں کیا جاسکا، اس کے علاوہ بھی کئی سینئر سفارتکار اپنی تعیناتیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر پاکستان نے فرانس سے سفیر واپس بلانے پر غورشروع کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس سے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے بلوانا پڑا تو بلائیں گے، پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے۔انہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے باعث پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…