اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ میں پھر بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ ۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ، مشیر خزانہ کیلئے شوکت ترین کا نام سامنے آیا ہے ۔ حفیظ شیخ کا کیا ہے وہ ایک
بریف کیس کےساتھ آئے تھے جس طرح شوکت عزیز آئے اور چلے گئے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے قابو مہنگائی اور بگڑتی معاشی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کابینہ میں تبدیلیوںکا اطلاعات ہیں ۔ حفیظ شیخ کی جگہ شوکت ترین کا بطور مشیر خزانہ نام سامنے آیا ہے ۔ قبل ازیں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے خبریں آرہی ہیں شوکت ترین کو اہم ذمہ داری دی جائے گی، میں نے شوکت ترین کو فون کیا،انہوں نے کوئی تردید نہیں کی،انہوں نے کہا میرے ساتھ ابھی کسی نے اس موضوع پر بات نہیں کی۔پروگرام ہوکیا رہا ہے میں اینکر پرسن فیصل عباسی سے گفتگو میں انہوں نے کہاہر آدمی کہہ رہا ہے حکومت کی اکنامک پالیسی ڈلیور نہیں کرپارہی ہے۔