جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا،حیران کن دعویٰ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

حیدر آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، پوری وزارت داخلہ کو اپوزیشن پر مقدمے بنانے پر لگادیا ہے،ن لیگ نے معیشت اور سیکورٹی میں جو حاصل کیا یہ حکومت اسے

ریورس کررہی ہے، پی ڈی ایم اس حکومت کو گھر بھیج کر آزاد انتخابات کے ذریعے حقیقی حکومت لائے گی، میڈیا کا گلا گھونٹ کر ہزاروں صحافی بے روز گار کردیے گئے، اپوزیشن کا جلسہ دکھانے پر چینل کو بند کیا گیا۔ جزیروں پر وفاق کے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے سندھ کا دورہ کیا ہے۔ ملک میں اناڑی لوگوں کی حکومت ہے۔ سندھ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے۔ پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ حیدرآباد.یہ حکومت لا ینڈ آرڈر میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہر اس سیاسی جماعت اور فرد کو شامل ہونے کے لیے موقع ہے جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھے۔ جو پی ڈی ایم کے مقاصد سے اتفاق رکھتا ہے اسے خوش آمدید کہے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کہتی ہے ساری اپوزیشن انڈیا کی ایجنٹ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم سوچتا ہوگا کہ اپوزیشن میری ہے، عمران خان ایسے بیان سے خود پاکستان کو کمزور کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی ماں ہے، اسے عمران خان کا سرٹیفیکٹ نہیں چاہئے۔احسن اقبال نے کہاکہ دو سالوں میں آٹا 80 اور چینی 120 روپے فی کلو کیسے ہوگئی؟ عمران خان کہتے تھے مہنگائی ہوتی ہے تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے۔ عمران خان کی کرپشن نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بی آر ٹی جیسے منصوبے پر اسٹے آرڈر کے پیچھے کون چھپا ہے؟،احسن اقبال نے کہا کہ وزارت داخلہ وزرات نیب بن چکی ہے۔ پوری کی پوری وزارت داخلہ کو اپوزیشن پر مقدمے بنانے پر لگادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…