جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) LU بسکٹس بنانے والی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا فرانس سے کوئی لینا دینا نہیں ، تفصیلات کے مطابقLU کی پیرنٹ کمپنی کانٹینینٹل بسکٹس لمیٹڈ کی جانب سے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی کمپنی ہے جو پاکستانیوں کے

زیر انتظام ہے اور اس میں حصص رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ LU بسکٹس، کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ کی مصنوعات ہیں اور کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ ہی ان کی تقسیم اور فروخت کی ذمے دار ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم واضح طور پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان میں تیار کردہ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ اور LU بسکٹس کا تعلق نہ ہی کسی فرنچ کمپنی سے ہے اور نہ ہی اس کی ملکیت کے حقوق فرانس کے پاس ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس ، فرانس میں ہمارے پیارے رسول کریم ۖ کی شان میں کیے جانے والے گستاخانہ فعل کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ نےLU بسکٹس کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو جیتا ہے۔ ہمارے بسکٹس جو پاکستان میں تیار کیے جاتے ہیں، بچے ، بزرگ اور جوان بے حد شوق سے کھاتے ہیں۔ کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ محض پاکستان میں موجود کمپنی نہیں ہے ، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے توسط سے 4500 سے زائد پاکستانی خاندانوں کا روزگار اس سے بندھا ہوا ہے اور ہم دنیا بھر میں LU بسکٹس کی برآمد سے پاکستان کی معیشت بھی بڑھاتے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیزی سے جاری ہے ، کئی نامور سپر سٹور ز نے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…