بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جتنے پیسے سے اورنج لائن ٹرین بنی، اتنے پیسوں میں ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل سکتی تھی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب سال میں اس پر سبسڈی دینی ہوگی، جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو اچھا تھا ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل جاتی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے شہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیاگیا اس سے پہلے چائنیز کمپنی کیساتھ ہم نیمعاہدہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کامقابلہ کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ 6 ماہ میں موٹرویپرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیے جائیں گے پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش تھی کہ ہم درآمدات کو کم کریں ، ہماری کوشش ہیکہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ہوں۔ تا کہ ملک میں توانائی کے مسائل حل ہو سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…