اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے گلوکار علی ظفر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ملک کے پہلے نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے پہلے اور

سب سے بڑے نالج سٹی نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں علم کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔علاوہ ازیں گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس حوالے سے مختلف پوسٹس کیں اور نالج سٹی کا سفیر مقرر ہونے کا اعلان کیا۔ایک انسٹا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کنول امین اور پروفیسر محمد ظفر اللہ کا بیٹا ہونے کے باعث میرے لیے یہ اعزاز انتہائی اطمینان بخش اور پرجوش ہے جنہوں نے بطور ماہر تعلیم اپنی زندگی کو حصول علم اور اسے پھیلانے کے لیے وقف کیا اور ہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پر زوردیا۔علی ظفر نے کہا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں بطور ایمبیسڈر اپنی نوعیت کے پہلے نالج سٹی نمل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کروں۔علی ظفر نے مزید لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایک ایسا شہر جس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ نمل نالج سٹی کا ایمبیسڈر مقرر کیا جانا علی ظفر کے لیے رواں برس کا دوسرا بڑا اعزاز ہے، اس سے قبل اگست میں صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں علی ظفر کا نام بھی شامل تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…